صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 49کروڑ 56لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دیدی
جمعرات 17 مارچ 2016 19:23
لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے31 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 49کروڑ 56 لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دی ۔
(جاری ہے)
صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے31 ویں اجلاس میں جن 3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنڈ دادن خان کے مقام پر کول سپلائی برائے پاور پلانٹ کو سہولت کی فراہمی کے ضمن میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر (پی سی II)کیلئے 70 لاکھ روپے، ضلع فیصل آباد میں برن و سرجری سنٹر کے قیام کیلئے 47 کروڑ 88 لاکھ 15 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں ڈرگس (منشیات) ٹیسٹنگ لیبارٹری آئی ایس او 17025-2005 کی تیاری کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول (پی سی II)کیلئے 98 لاکھ روپے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.