سرگودھا کے سکولوں کے ارد گرد کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) ٹی ایم اے سرگودھا کے عملہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کیساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد کے بیمار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے گرلز پائلٹ سکول کے علاوہ مختلف سکولوں کے ارد گرد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن ٹی ایم اے سرگودھا کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے گند نہیں اٹھایا جارہا گند سڑکوں تک آچکا ہے جس سے شہریوں کو چلنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے گند کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں کیساتھ ساتھ والدین نے کمشنر سرگودھا ندیم محبوب ‘ ڈی سی او سرگودھا ‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے سرگودھا کے عملہ کا قبلہ درست کرائیں اور سکولوں کے اردگرد سے کوڑا کرکٹ کو اٹھوانے کے احکامات جاری کریں۔