بی ایڈ آنر کی طالبہ لاپتہ
تازہ ترین : 1

بی ایڈ آنر کی طالبہ لاپتہ

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء )یونیورسٹی طالبہ کو سہیلی کی مدد سے اغواء کرلیا گیا طالبہ کو فروخت کر دیا گیا ہے یا قتل کر دیا گیا ہے مغویہ کے بھائی کا خدشہ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن صمد پورہ برانچ بی ایڈ آنر کی طالبہ نبیلہ عالم کو اس کی سہیلی نازیہ نورنے منڈی احمد آباد سے بلایا کہ اوکاڑہ آجاؤ یونیورسٹی کی کلاسیں شروع ہوگئی ہے اوکاڑہ آکر طالبہ اپنی سہیلی کے ساتھ نوٹس اور دیگر چیزیں لینے کے لئے گئی لیکن واپس نہ آئی جب کہ اس کی سہیلی نے طالبہ کے بھائی کو تسلی دی کہ آجائے گی فکر نہ کریں لیکن مغویہ طالبہ واپس نہ لوٹی تھانہ بی ڈویژن نے طالبہ نبیلہ عالم کے بھائی سید شکیل عالم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی ہمشیرہ کو فروخت کر دیا گیا ہے یا قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 19:08:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں