فرائض کی ادائیگی میں بدنیتی برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی پی او اوکاڑہ

جمعرات 17 مارچ 2016 19:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء ) ڈی پی او اوکاڑا محمدفیصل رانانے ضلعی افسروں کی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران بدنیتی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی،زیر تفتیش مقدمات کے چالان عدالتوں میں بجھوائے جائیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے ترمیمی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی حکا روزانہ کی بنیاد پر زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ مقدمات بلاوجہ زیر التواء تو نہیں اگر بلاوجہ مقدمات کو زیر التواء رکھنے والے افسران کی رپورٹ مجھے بجھوائیں تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :