مشیر وزیر اعظم ملک افضل کھوکھر کی بزرگ مسلم لیگی رہنما چودھری غلام سرور سے ملاقات

جمعرات 17 مارچ 2016 18:38

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) مشیر وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے بزرگ مسلم لیگی رہنما چودھری غلام سرور کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ لی اس موقعہ پر بزرگ مسلم لیگی رہنما چودھری غلام سرور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے میاں نواز شریف کیساتھ بھی کام کرچکا ہوں حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے سیاست میں دوبارہ آیا ہوں رائے ونڈ کی عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے چودھری غلام سرور کو حلقہ کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کا نگران مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ حلقہ میں انکی تجاویز پر تمام ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینگے انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈاراضی ریکارڈ سے فراڈ اور کرپشن میں کمی آئے گی ،انتہاء پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ،میٹروٹرین کے منصوبے پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہورہا ہے ،راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی مشن ہے ،وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے ،ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا خودکار نظام متعارف کروارہے ہیں ،توانائی بحران جلد ختم ہوگا ،ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا صابر ،چودھری خالد محمود ،حاجی محمد صفدر ،جگن شاہ ،چودھری محمد عارف ،چودھری محمد احسان ودیگر موجود تھے ۔