ملک کے موجودہ حالات پر پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 27مارچ کو بلالیا گیا
ملک کی موجودہ صورتحال ،تحفظ حقوق نسواں بل ،پاکستان علماء کونسل کی رکنیت سازی اور جماعتی انتخابات بارے اہم فیصلے کئے جائینگے تحفظ حقوق نسواں بل پر ملک کے اہم مفتیان کرام اور قانونی ماہرین کا اجلاس 22مارچ کو فیصل آباد میں ہوگا‘ چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی
جمعرات 17 مارچ 2016 18:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ملک کے موجودہ حالات پر پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 27مارچ کو فیصل آباد میں بلالیا گیا ، اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،تحفظ حقوق نسواں بل ،پاکستان علماء کونسل کی رکنیت سازی اور جماعتی انتخابات کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، تحفظ حقوق نسواں بل پر ملک کے اہم مفتیان کرام اور قانونی ماہرین کا اجلاس 22مارچ کو فیصل آباد میں ہوگا۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ الااﷲ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کوئی قوت اور طاقت پاکستان کو اسکے نظرئیے اور اساس سے نہیں ہٹا سکتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لادین اور سیکولر ریاست بنانے کا مطالبہ کرنے والے چند سو افراد ہیں جبکہ پاکستان میں نظام مصطفی ؐ کا مطالبہ کرنے والے اور نظام مصطفی ؐ پر جانیں قربان کرنے والے کروڑوں میں ہیں ۔
پاکستانی قوم پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست دیکھنا چاہتی ہے جس میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں اور انصاف میسر ہو اور کوئی بھی فرد ،گروہ یا جماعت تعصب کی بنیاد پر کسی کی حق تلفی نہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مئی اور جون میں ملک بھر میں علماء،خطباء،آئمہ اور مدرسین کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں اور فتنوں سے آگاہی کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحفظ نسواں بل پر بعض اعتراضات ہیں لیکن بل کو مکمل طور پر غیر شرعی قرار دینا درست نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جو جماعتیں اس بل کو مکمل طور پر غیر شرعی کہہ رہی ہیں وہ اس بل کی شقوں کے بارے میں اپنی رائے دیں تاکہ عوام الناس اور حکومت کیلئے سمجھنے میں آسانی ہو کہ کن وجوہات کی بنیاد پر وہ اس بل کو غیر شرعی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام اداروں کو بل کا مطالعہ کرکے اپنی رائے دینی چاہئے تھی ۔کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا ایوب صفدر،مولانا اسد اﷲ فاروق،مولانا عبد الحمید صابری،مفتی وحید احمد سواتی،مولانا اسعد زکریا ،مولانا نعمان حاشر،قاری احمد علی ندیم،مولانا عمر عثمانی،مولانا شفیع قاسمی،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عبد القیوم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.