فیل شدہ ایڈیشنل سیشن ججز کیس

سپریم کورٹ نے دوہفتوں میں کیس سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کر دی فیل شدہ امیدواروں کو ایڈیشنل سیشن جج لگایا گیا ،معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،جسٹس اعجاز افضل خان

جمعرات 17 مارچ 2016 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے فیل شدہ امیدواروں کو کامیاب قرار دینے اور عدالتی افسر تعینات کرنے کے مقدمے میں درخواست گزاروں کی استدعا پر مقدمہ دو ہفتوں میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے یہ ہدایت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کرن تنولی کی طرف سے فواد صالح ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فیل شدہ امیدواروں کو ایڈیشنل سیشن ججز مقرر کیا گیا ہے معاملہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے اس پر عدالت نے کہا کہ مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کے بعد کرینگے بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :