بھارتی اداکارہ سنیہا اولال کی کرس گیل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 17:32

بھارتی اداکارہ سنیہا اولال کی کرس گیل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : بھارتی اداکارہ سنیہا اولال سوشل میڈیا پر حال ہی میں زیر بحث آ گئی ہیں جس کی وجہ ان کی ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کے ساتھ لی گئی تصاویر ہیں۔ سنیہا اولال نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام سے فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

28 سالہ اداکارہ سنیہا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سنیہا نے کرس گیل کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے کرس گیل کے ہمراہ خوب باتیں اور ڈانس کیا۔سنیہا کی ان تصاویر کے بعد 28 سالہ بھارتی اداکارہ سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :