حمزہ شہبازسے امریکہ میں ایوارڈیافتہ پاکستانی باڈی بلڈرسلمان احمدکی ملاقات،پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا

عالمی سطح پرپاکستانی ٹیلنٹ کو تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے، نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔حمزہ شہباز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 17:09

حمزہ شہبازسے امریکہ میں ایوارڈیافتہ پاکستانی باڈی بلڈرسلمان احمدکی ..

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز سے امریکہ میں عالمی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی باڈی بلڈرسلمان احمد نے ملاقات کی۔حمزہ شہباز نے سلمان احمد کو دنیا بھر کے ملکوں کے مابین ہونے والے باڈی بلڈنگ کے” مسلیمنیاٹائٹل“ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے متعارف ہونے والے سلمان احمدکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا خوش آئندامر ہے -ہماری یوتھ ٹیلنٹ سے بھرپور ہے انشاء اللہ پنجاب حکومت صوبے کے ہر شہر میں نوجوانوں کو کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مزید مواقع فراہم کرے گی تاکہ ہرشعبے میں ایسے ہی عالمی ایوارڈ حاصل کئے جاسکیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت سپورٹس کے شعبے میں مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ باڈی بلڈنگ جیسی کھیلیں نوجوانوں کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں جس سے وہ معاشرے کے صحت مند شہری بن سکتے ہیں-انہوں نے سلمان احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے مزیدکامیابیوں کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سلمان احمد نے حمزہ شہباز کا اس قدر حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :