بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،کمانڈر 29برگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار

جمعرات 17 مارچ 2016 17:06

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ژوب میں 10تا 12مارچ بلوچستان سپورٹس فیسٹول کے تحت مختلف مقابلے منعقد ہوئے جس میں ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان خیالات کا اظہار کمانڈر 29بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک نے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور سکول کے بچوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کیپٹن عطاالرحمٰن نے تقریب کے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے اس موقع پر کماندنٹ ایف سی ملک محمد حیات کرنل فیصل لیفٹیننٹ کرنل شاہ محمد لیفٹیننٹ کرنل معاز کیپٹن دانش ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال شیخ گل میر مندوخیل صحافی رفیق مندوخیل محمود خان حریفال اور دیگر بھی موجود تھے کمانڈر 29بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک نے سپورٹس فیسٹول کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو بہتر اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع ملیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز10 مارچ کو ہو ا جبکہ12 مارچ کو اختتام ہو ئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تاہم ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے سپورٹس فیسٹول میں ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع ژوب لورالائی قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل شیرانی اور بارکھان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا فیسٹول میں ثقافتی شو بھی پیش کئے گئے انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا انہوں نے کہا کہ آج کے تقریب کے انعقاد کا مقصد فیسٹول کو کامیاب بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد کی گئی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائینگے اس موقع پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور سکول کے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔