مریدکے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
تازہ ترین : 1

مریدکے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)مریدکے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق مریدکے تھانہ سٹی کے علاقہ بصرہ کالونی میں سابق کونسلر افضال بھلر کے گھر رہائش پزیر ارسلان عرف شانو نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا 15کی کال پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر نیاز احمد نے بتایا ارسلان عرف شانو قتل ،اقدام قتل،سیون ایٹی اے اور لڑائی جھگڑے کے سات مقدمات میں ملوث جبکہ تین مقدمات میں مطلوب تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جسکا مقدمہ نمبر154/16دفعہ302کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے افضال بھلر کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 17:06:38

اپنی رائے کا اظہار کریں