فیس بک پر جج کی توہین بھی توہین عدالت ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مارچ 2016 17:01

فیس بک پر جج کی توہین بھی توہین عدالت ہے

دونوجوانوں کو فیس بک پر جج کے لیے توہین آمیز اور قاتل کی تعریفی کمنٹس کرنے پر جیل کی سزا کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔
19 سالہ ڈیمین پرکر سٹوکس اور 17 سالہ نوجوان، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
دونوں مجرموں نے اگست 2014 میں برسٹل کراؤن کورٹ کے ججوں کی اپنے دوست ریان کو سزا سناتے ہوئے تصاویر لے کر فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں تھی۔

(جاری ہے)


دونوں مجرموں نے عدالتی فیصلے کے دوران جج اور اپنے قاتل دوست کی تصاویر لے کر فیس بک پر اپ لوڈ کی تھیں۔ دونوں نے جج کی تصاویر کے ساتھ توہین آمیز کلمات اور اپنے قاتل دوست کی شان میں قصیدے پڑھے تھے۔
دونوں مجرموں کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی کاروائی یا جج کی تصویر لے کر فیس بک پر پوسٹ کے جرم ہونے کا نہیں معلوم تھا۔
جج نے دونوں مجرمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جسے اگلی پیشی پر سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :