شاہد آفرید ی بھارت میں جاری ایونٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار

جمعرات 17 مارچ 2016 17:00

شاہد آفرید ی بھارت میں جاری ایونٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) شائقین کرکٹ نے قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کو بھارت میں جاری ایونٹ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے متوالوں سے بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی ٹونٹی کیلئے اپنا اپنا بہترین آل راؤنڈر چننے کا کہا تھا جس میں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ شائقین کرکٹ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور جارح مزاج پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفرید ی 58فیصد ووٹ لیکر اس وقت سب سے آگے ہیں ،ان کے بعد دوسرا نمبر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈووین براوو کا ہے جنہیں 23فیصد لوگو ں نے بہترین آل راؤنڈر قرار دیا۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 13فیصد ووٹ لیکر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ برطانوی آل راؤنڈر بین سٹوکس اب تک محض 6فیصد لوگوں کی نظر میں اس ایونٹ کے بہترین آل راؤنڈ ہیں ۔

شاہد آفرید ی بھارت میں جاری ایونٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار