بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ’باہمت اور ذہین‘ کہہ دیا
تازہ ترین : 1
بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ’باہمت اور ذہین‘ ..

بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ’باہمت اور ذہین‘ کہہ دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء): پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ اپنی متنازعہ ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول رہتی ہیں جبکہ حال ہی میں پاک بھارت میچ سے متعلق کیے گئے ایک اعلان نے سوشل میڈیا پر قندیل بلوچ کو ایک بار پھر مقبول کر دیا، لیکن یہی نہیں اب قندیل بلوچ کے نام کی گونج بھارتی انڈسٹری میں بھی سنی جانے لگی ہے۔

جی ہاں ! پاکستان کی ماڈل قندیل بلوچ سے متعلق بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے ٹویٹ کیا۔ ٹویٹر پر دئے گئے اپنے پیغام میں سونو نگم کا کہنا تھا کہ ”کچھ لوگوں میں ہمت اور ذہانت کی بہتات ہوتی ہے لیکن ان کی اس خوبی کو احمق ہونے سے منسوب کیا جاتا ہے، شاندار قندیل بلوچ، ہر کوئی تمہارے بارے میں بات کر رہا ہے“۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 16:55:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں