چین نے حکومتی کاکردگی رپورٹ اور پنجسالہ منصوبہ کے مکمل متن جاری کر دیئے

مکمل انگریزی متن بعد ازاں جاری کر دیئے جائیں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ”حکومتی کاکردگی کے بارے میں رپورٹ “ اور ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے 13ویں پنجسالہ منصوبے کا مکمل متن جمعرات کو شنہوا نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم لی کی جیانگ کی طرف سے 5مارچ2016ء کو بارہویں قومی پیپلز کانگریس میں جاری کئے جانے اور 16مارچ کو منظور کی جانے والی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں 2016ء کے لئے متعدد اہم مقاصد میں اضافہ کیا گیا ہے جن میں سرکاری شرح پیداوار کا ہدف 6.5سے 7فیصد ، کم از کم دس ملین نئی شہری ملازمتیں اور رجسٹرڈ شہری ، بیروزگاری کی شرح 4.5فیصد مقرر کیا جانا شامل ہیں ، پنجسالہ منصوبے میں پالیسی فریم ورک کے خاکے 2016-2020کیلئے اقتصادی و سماجی مقاصد اورترجیحات کا تعین کیا گیا ہے جن میں جدت پسند نوعیت کی ترقیاتی حکمت عملی اور 6.5فیصد سے زائد کی اوسط سالانہ پیداواری شرح شامل ہیں ،حکومتی کاکردگی رپورٹ کا مکمل انگریزی متن بعد ازاں جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :