چینی میڈیا گروپ کے ” برہنہ اہلکار“ کے خلاف پارٹی ضبط و نظم کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات

جمعرات 17 مارچ 2016 16:38

ووہن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء)مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ وسطی چین کے صوبہ ہوبیائی میں سابق پارٹی سربراہ اور ژائی ین نے میڈیا گروپ ( زیڈ ایم جی ) کے چیئر مین کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ، صوبہ ہوبیائی کے ڈسپلن انسپیکشن کمیشن کے مطابق ہوژن بی کے خلاف پارٹی ضبط و نظم کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہو کو فیملی اور اثاثوں کو مبینہ طورپر سمندر پار منتقل کرنے کے بعد 2014ء میں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا ، حکام انہیں چین میں ” برہنہ اہلکار “ قراردینے کے طورپر پسند کرتے ہیں اورکرپشن کیلئے ایک انتہائی خطرے والا گروپ خیال کرتے ہیں کیونکہ یہ بآسانی بیرونی ملک فرار ہو سکتے ہیں ۔ زیڈ ایم جی ہوبیائی کے دارالحکومت ووہن میں قائم محبت اور تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے والے ممتاز میگزین ژائی ین ، یا ہمزاد کی پیداوار ہے ، اس میڈیا کے ژائی ین کے علاوہ متعدد سپن آف میگزین ہیں ۔