بھارتی وزیر اعظم کا مجسمہ جلد ہی مادام تساود کی زینت بنے گا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 16:38
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) :بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا موم سے بنا مجسمہ جلد ہی برطانیہ میں موجود معروف مادام تساؤد میوزیم کا حصہ بننے والے ہیں۔ آئندہ ماہ بھارتی وزیر اعظم کا مجسمہ لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک میں موجود مادام تساؤد میوزیم میں دیکھا جا سکے گا۔ دنیا بھر میں موم سے بنےمجسموں کے لیے معروف میوزیم تساؤد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی عالمی سیاست میں انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔
نریندر مودی کو گذشتہ برس ٹائم میگزین نے دنیا کی سرفہرست دس اہم شخصیات کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا تھا۔میوزیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ نریندر مودی سوشل میڈیا پر بھی خاصے مقبول ہیں جبکہ امریکی صدر اوباما کے بعد مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر دوسرے سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔(جاری ہے)
مادام تساؤد کے کاریگر رواں سال کے آغاز میں ہی دہلی جا کر بھارتی وزیراعظم کے مجسمے کے لیے پیمائش کر چکے ہیں۔
نریندر مودی کا مجسمہ نمستے کرتے ہوئے بنایا جائے گا۔اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی وزیر اعظم کا تمسخر بھی اُڑانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اپنی غیر مناسب حرکات کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں۔جس پر سوشل میڈیا کی جانب سے بارہا ان پر بھارت کو شرمندہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.