ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان زخمی ہونے کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر

جمعرات 17 مارچ 2016 16:26

ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان زخمی ہونے کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی سے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان زخمی ہونے کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ویمن ٹیم کی اوپنر جویریہ خان گزشتہ روز چنائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں ، گیند ان کے انگوٹھے پر لگنے کے بعد گردن پر لگی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں سٹریچر پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا فریکچر نکلا تاہم سی ٹی سکین سمیت دیگر تمام ٹیسٹ کلیر آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جویریہ خان کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ پاکستان ویمن ٹیم جویریہ کے بغیر ہی چنائی سے دہلی جا چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :