مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ کوموصول ہوگئی
تازہ ترین : 1

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ کوموصول ہوگئی

پرویزمشرف قانونی کارروائی مکمل ہونے پرحکومتی اجازت سے بیرون ملک جائیں گے ‘ ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ کو مل گئی۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعدوزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے جائزہ لینا شروع کر دیا ادھر اے پی ایم ایل کے ترجمان کے مطابق پرویزمشرف قانونی کارروائی مکمل ہونے پرحکومتی اجازت سے بیرون ملک جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پرویزمشرف کی طبیعت قدرے بہترہے۔دوسری جانب دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب مقامی سیکیورٹی سخت کردی گئی ‘علاقے کی مقامی سیکورٹی کی گاڑیوں کے گشت میں اضافہ ہوگیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 16:17:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں