چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو میں ہوگا ..
تازہ ترین : 1

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو میں ہوگا ‘صدارت مشاہد حسین کرینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کمیٹی کے پہلے سے منعقدہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 16:17:58

اپنی رائے کا اظہار کریں