پرویز مشرف کو روکنے یا بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے جانیں،ہمارا کوئی تعلق نہیں ،قائم علی شاہ
جمعرات 17 مارچ 2016 16:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل نے نکالنے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو روکنے یا بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے جانیں،پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں،فلڈ پروٹیکشن اجلاس میں سندھ کا موقف پیش کردیاہے،وفاقی حکومت فلڈ پروٹیکشن کیلئے فنڈز فراہم کرے۔
جمعرات کو وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیرپانی وبجلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزارت پانی وبجلی نے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی نے بارشوں سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں اور مسائل سے نجات کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا تھا وہ جانیں یا اب جو بیرون ملک جانے کیلئے اجازت دے رہے ہیں وہ جانیں۔پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن اجلاس میں سندھ حکومت کا موقف پیش کردیا ہے۔وفاقی حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کو فنڈز فراہم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.