خواتین کو اب ملازمت کی جگہوں پر ہراساں نہیں کیا جا سکے گا،سید عبد اللہ شاہ
جمعرات 17 مارچ 2016 15:15
کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) خواتین کو اب ملازمت کی جگہوں پر ہراساں نہیں کیا جا سکے گا، کسی بھی ادارے میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سینٹ میں قانون پاس ہو چکا ہے جس کے تحت متاثرہ خواتین اپنی شکایت صوبائی محتسب کے پاس درج کراکے انصاف حاصل کر سکیں گی۔ یہ بات صوبائی محتسب سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمن سید عبد اللہ شاہ نے رانا لیا قت علی خان گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج کراچی میں خواتین کی آگاہی کے لئے چلائی گئی مہم کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں ملوث شخص پر جرم ثابت ہونے پر اسے سخت ترین سزا دی جا سکتی ہے جس میں اس کے عہد ے سے تنزلی،جبری ریٹائرمنٹ،ملازمت سے برطرفی اور ملازمت سے بر خواستگی کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
سید عبد اللہ شاہ نے کہا کہ اگر کوئی خاتون دوران ملازمت اپنے ادارے میں کسی بھی شخص کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کی جا رہی ہو تو اسی ادارے میں قائم انکوائری کمیٹی تحقیقات کرے گی اورقانون کے مطابق اگرواقعی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہو یا کیا جا رہاہو تو اس خاتون کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گااورمتعلقہ شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی سیمینار سے فلائٹ لیفٹنٹ مسرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ کے قانون کے تحت پاکستان بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کو عزت کے ساتھ روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔
سیمینار سے رانا لیا قت علی خان گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج کراچی کی پرنسپل پروفیسر مسز شبانہ پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت معاشرے کی معمار ہے اس کی عزت سب پر لازم ہے اور کسی بھی خاتون کو کوئی بھی شخص کسی بھی طرح سے جنسی طورپر ہراساں کرے گا تو وہ سخت ترین سزا پائے گا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون اب مکمل تحفظ اوربغیر ہراساں ہوئے اعتماد کے ساتھ ملازمت کر سکتی ہے آخر میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کمپلنٹ سیل کے انچارج آصف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 29اضلاع میں 25کمپلنٹ سینٹر کام کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کمپلنٹ سینٹر ڈپٹی کمشنر آفس بلمقابل مشرق سینٹرمیں قائم ہے جہاں سادے کاغذپر شکایت کنندہ خاتون درخواست جمع کر اسکتی ہے اورای میل یا فیکس کے ذریعے بھی درخواست دے سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.