ٹی ٹونٹی کرکٹ ،بوم بوم شاہدآفریدی کو زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل
تازہ ترین : 1

ٹی ٹونٹی کرکٹ ،بوم بوم شاہدآفریدی کو زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بوم بوم شاہدخان آفریدی نے زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ رہنے کااپناریکارڈبہترکردیا،ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کرنے کااعزازبوم بوم آفریدی کے پاس ہے۔انہوں نے جب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعدمین آف دی میچ کی ٹرافی حاصل کی تویہ گیارہواں موقع تھاجب وہ مین آف دی میچ قرارپائے۔

انہوں نے95میچوں میں 11مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔دوسرے نمبرپرافعانستان کے محمدشہزاد نے44میچوں میں 9مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔تیسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکے کرس گیل نے46میچوں میں 9مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔چوتھے نمبرپرآسٹریلیاکے شین واٹسن نے54میچوں میں9مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے76میچوں میں8مرتبہ مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 15:13:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں