ریپ کے سینئر وائس چیئرمین کی سر براہی میں 19رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا وفد چین پہنچ گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 15:13

کراچی/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے سینئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ کی سر براہی میں 19رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا ۔ روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت میں نعمان احمد شیخ نے بتایا کہ چاول کے بر آمدکنند گان کا اعلیٰ سطح کا وفد 16 سے 25مارچ، 2016تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کیلئے چین کے تین شہروں بیجنگ ، شینزن، گونگزو کا دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

وفد اپنے دورے کے دوران چین کے اعلیٰ حکومتی ادارے ” سی او ایف سی او “کے علاوہ چاول کے بڑے تاجروں سے ملاقات بھی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمدکنندگان اور بڑ ے گروپ شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اعلیٰ سطح کا وفد چین کا دورہ کر رہا ہے ۔ وفد کے اراکین بی ٹو بی میٹینگ کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان اور عہدیداران سے بھی ملاقات کرے گا جس سے امید ہے کہ چین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :