کراچی،سندھ پولیس کا موبائل فون چھیننے کی وارداتیں روکنے کیلئے خصوصی یونٹ بنانے کا فیصلہ

جمعرات 17 مارچ 2016 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے پولیس افسران سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی نے یونٹ کے قیام کے لیے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی افسران سے سفارشات طلب کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :