عمر اکمل کا تیز ترین ملکی ففٹی کا ریکارڈ آفریدی کے ہاتھوں ٹوٹنے سے بچ گیا
تازہ ترین : 1
عمر اکمل کا تیز ترین ملکی ففٹی کا ریکارڈ آفریدی کے ہاتھوں ٹوٹنے سے بچ ..

عمر اکمل کا تیز ترین ملکی ففٹی کا ریکارڈ آفریدی کے ہاتھوں ٹوٹنے سے بچ گیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء )بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں عمر اکمل کا تیز ترین ملکی نصف سنچری کا ریکارڈ آفریدی کے ہاتھوں ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا ۔ ٹی ٹونٹی کپتان 18گیندوں پر 49رنز بنا کر کریز پر کھڑے تھے اور انہیں عمر اکمل کی 21گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے محض 1رن درکار تھا تاہم وہ تسکین احمد کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، 36سالہ آل راؤنڈر اب تک 95ٹی ٹونٹی میچز میں 4نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 15:11:32

اپنی رائے کا اظہار کریں