ریان ائیر کی پرواز ایمرجنسی کے باعث اچانک واپس بلوا لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 15:06

گلاسگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء): ریان ائیر کی پرواز کو اُڑان کے کچھ ہی دیر بعد ایمرجنسی کے باعث واپس گلاسگو بلوا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 منٹ کی تاخیر کے بعد صبح 8:54 پر ریان ائیر کی پرواز FR5771 گلاسگو سے ڈبلن جا رہی تھی، جیسے ہی بوئنگ 800-737 اُڑان کے بعد 8,575 فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے پائلٹس نے ایمرجنسی کے پیش نظر پرواز کا رُخ فوری طور پر واپس گلاسگو کی جانب موڑ لیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں سوار مسافر ڈبلن میں لینڈ کرنے کی اُمید کرتے ہوئے جب طیارے سے باہر آئے تو خود کو دوبارہ گلاسگو ائیر پورٹ پر کھڑے دیکھ کر حیران ہو گئے۔ تاہم طیارے کی ایمرجنسی واپسی اور گلاسگو ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ریان ائیر لائن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس حوالے سے تاحال ان کا کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔