تھانوں میں لوگ قتل ہو رہے ہیں پنجاب حکومت کہاں ہے ؟ چوہدری محمدسرور

جمعرات 17 مارچ 2016 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تھانوں میں لوگ قتل ہو رہے ہیں پنجاب حکومت کہاں ہے ؟،اقتدار پرست حکمرانوں نے ملک کو نئے مسائل کا تحفہ دیا ہے،بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا نعرہ لگانیوالے حکمران کہاں ہیں ؟،قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر نیوالے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نوانکوٹ تھانہ میں زیر حر است شخص کا قتل کسی دہشت گردی سے کم نہیں تھانے جہاں لوگوں کا انصاف کی توقع ہوتی ہے وہاں انکے قتل ہو رہا ہے کہاں بتائے انکی حکومت کہاں ہے ؟ (ن) لیگ والے اقتدار میں آنے سے پہلے پنجابی فلموں کے ہیرو جیسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد انکا انداز سیاست تبدیل ہو چکا ہے اور جن لوگوں کو (ن) لیگ نشانہ عبرت بنانے کاوعدہ کرتی رہی ہے آج ان سے ایک اور ڈیل کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :