پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن سابق صدر بیماری کو بنیاد بنا کر بیرون ملک جانا جاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کو زیرالتوا ء مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا اور مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 14:55:02

اپنی رائے کا اظہار کریں