ایکسپو سنٹر لاہور میں 2 روزہ انٹرنیشنل لائیو سٹاک ،ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کا ..
تازہ ترین : 1

ایکسپو سنٹر لاہور میں 2 روزہ انٹرنیشنل لائیو سٹاک ،ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کا آغاز ہو گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن اور پی وی ایم سی کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر میں دو روزہ انٹرنیشنل لائیو سٹاک ،ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کا آغاز ہو گیا، آئی ایل ڈی پی سی میں بیس سے زائد بیرون ممالک سمیت پاکستان کی سو سے زائد کمپنیوں نے سٹالز لگا رکھے ہیں،انٹرنیشنل کانگریس کا افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق اور پی وی ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے کیا،سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کا کہنا تھا کہ کانگریس پاکستان میں لائیو سٹاک ،ڈیری اور پولٹری کی صنعت کو ترقی دینے میں معاون ہو گی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ویڑن ہے کہ پنجاب میں لائیو سٹاک، ڈیری اور پولٹری سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کر کے کسان کو خوشحال بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی کا بیشتر حصہ کسانوں پر مشتمل ہے اور یہی ملکی ترقی کا ضامن ہیں، انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے ویکسینیشنز اور دیگر مراحل میں مدد فراہم کرنے سے نہ صرف کسان خوشحال ہوا ہے بلکہ جی ڈی پی کی شرح میں بھی بہتر اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

آئی ایل ڈی پی سی کے صدر ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لائیوسٹاک اور اس کے کاروبار سے منسلک اداروں اور افراد کی ترقی کے لئے پی وی ایم سی، پی وی ایم ائے اور پاکستان ویٹرنری میڈیکل فاونڈیشن کے اقدامات سے لائیو سٹاک کی صنعت کو سہارا ملا ہے اور اب دوسرے شعبوں سے منسلک افراد بھی لائیو سٹاک اور ڈیری ، پولٹری کے کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اگر مزید محنت کی جائے تو دنیا میں پاکستان کی لائیو سٹاک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، چیف آرگنائزر آئی ایل ڈی پی سی ڈاکٹر مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ کانگریس کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور آئندہ سالوں میں اس ایونٹ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بیرون ممالک سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 14:49:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں