ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل
تازہ ترین : 1

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل

لاہو، کولکتہ ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹی 20 کے کپتان شاہد آفریدی دنیائے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ میں شاہد آفریدی نے چار چھکے اور چار چوکو ں کی مدد سے 19بالوں پر 49رنز بنائے اور دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس اعزاز کے ساتھ ہی شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی ون ڈے کرکٹ میچوں میں بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 14:41:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں