سی ڈی اے نے پوش سیکٹرز میں کچی آبادیوں کو خطرہ قرار د یتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے پوش سیکٹرز میں کچی آبادیوں کو خطرہ قرار د یتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پوش علاقوں میں کچی آبادیاں آس پاس کی آبادیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔کچی آبادیوں میں الاٹیز نے غیر قانونی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، سی ڈی اے انفورسمنٹ نے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے جس میں اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الاٹیز نے تعمیرات کی مد میں پلازوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کچی آبادیوں میں رہنے والوں نے مکانات کرائے پر دئیے ہوئے ہیں،جن میں سے متعدد کا کوئی ریکارڈ ہی انتظامیہ کے پاس موجود نہیں ہے۔کچی آبادیوں میں تعمیرات بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔انفورسمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے الاٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے۔غیر قانونی الاٹیز کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔انفورسمنٹ نے دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں سے مدد مانگ لی جبکہ فوری عمل درآمد نا کیا گیا تو کسی بڑے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :