ڈاکٹر اللہ نذر سمیت دیگر مطلوب دہشتگروں کے سر کی قیمت بھی مقرر

مذاکرات کے راستے بند نہیں کئے ، کوئی بات کریگا تو ضرور سنیں گے،وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 17 مارچ 2016 14:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مطلوب دہشتگرد ڈاکٹر اللہ نذر کا ایک سال سے پیچھا کررہے ہیں لیکن ابھی تک انکا کچھ پتہ نہیں چل سکا،ڈاکٹر اللہ نذر سمیت دیگر مطلوب دہشتگروں کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کرنے والوں کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا لیکن پھر بھی ہم نے کسی کے لیے بات چیت کے راستے بند نہیں کیے اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم ضرور سنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی سر زمین دہشتگردی کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیں گے،بلوچستان سے بڑی حد تک دہشتگروں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے انکے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :