فیس بک‘ تنازع پر مصری خاتون کی خود سوزی کی کوشش،آگ بجھاتے ہوئے شوہربھی جھلس گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:07

فیس بک‘ تنازع پر مصری خاتون کی خود سوزی کی کوشش،آگ بجھاتے ہوئے شوہربھی ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) مصرمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے استعمال پر میاں بیوی ایک دوسرے سے الجھ پڑے ، خاتون نے خود سوزی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو آگ لگا دی، شوہر نے اسے بچانے کی کوشش مگر وہ خود بھی بیوی کی لگائی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق واقعہ قاہرہ کے قریب العجوزہ کے مقام پر پیش آیا جب ”فیس بک“ کے استعمال پر میاں بیوی ایک دوسرے سے الجھ پڑے تو خاتون نے خود سوزی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

شوہر نے اسے بچانے کی کوشش مگر وہ خود بھی بیوی کی لگائی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں العجوزہ کے ایک اسپتال میں آگ میں جھلسے دو میاں بیوی کو علاج کے لیے لایا گیا، جب ان کے حادثے کی وجہ پوچھی گئی تو سب حیران ہوئے۔ شوہر نے بتایا کہ اس نے بیوی سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنا زیادہ وقت فیس بک پر صرف کرتی ہیاور گھر کے کام کاج کا اسے بالکل کوئی خیال نہیں۔ اس پر خاتون بگڑ گئی اور غصے میں آکر خود سوزی کی کوشش کی۔ بیوی کی جانب سے خود کو آگ لگانے کے بعد شوہر نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر آگ نے اس کیکپڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں وہ بھی جھلس گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :