انڈونیشیا، پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے
تازہ ترین : 1

انڈونیشیا، پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )انڈونیشیا میں پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اْس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کی شناخت چین کے نسلی گروپ ایغور کے ارکان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں عسکریت پسند وسطی سْلاویسی کے علاقے میں فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران مارے گئے۔ انڈونیشی پولیس وہاں ملک کے سب سے زیادہ مطلوب انتہا پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ ایغور شدت پسندوں کا ایک گروپ مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کے لیے انڈونیشینا پہنچا تھا۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 14:07:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں