صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق
تازہ ترین : 1

صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )صوابی کے محلہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وارڈ 3 کا جنرل کونسلر امتیاز علی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق محلہ گلبہار میں وارڈ 3 صوابی خاص کے ولیج کو نسلر امتیاز علی اپنے گھر کے باہر کھڑے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امتیاز علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:59:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں