آزاد کشمیر کے انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہونگے،کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت ..
تازہ ترین : 1

آزاد کشمیر کے انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہونگے،کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا وقت ختم ہونے والا ہے، اس حکومت کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دئینگے،نعشوں کی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا ہے ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کرینگے،آزاد خطہ کے لوگ نواز شریف کے ویژن کو ووٹ دینگے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی گفتگو

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہونگے۔کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا وقت ختم ہونے والا ہے اس حکومت کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دئینگے۔نعشوں کی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا ہے ۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف خود کرئینگے۔

آزاد خطہ کے لوگ میاں نواز شریف کے ویژن کو ووٹ دینگے۔آئندہ دور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔لوٹ مار ،برادری ازم کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی ہو گی۔وہ پنجاب ہاوس میں ملنے والے مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ اعجاز دلاور خان سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقعہ پر سابق وفاقی وزیر ہمایوں سیف اللہ ،کرنل معروف ،احمد بلال بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاراجہ فاروق حیدر خان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کا فیصلہ بھی میاں نواز شریف ہی کرئینگے۔انہوں نے کہا آزاد خطہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور اس کے وزراالیکشن سے قبل ہی افراتفری پھیلانا چاہتے تھے اور سیاسی شہید بننا چاہتے تھے ہم نے ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیا۔

انہوں نے کہا چودھری منشی مرحوم کی موت پر دکھ ہوا مسلم لیگ ن کی قیادت اور وفاقی وزرا ء مرحوم کے گھر افسوس کے لیے گئے لیکن اس واقع میں بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات کو شامل کرنا پیپلز پارٹی کی بہت بڑی غلطی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہماری رواداری کی سیاست کو کمزوری سمجھنے والے غلطی پر ہیں الیکشن قریب ہیں کسی قسم کی مداخلت ہونے دئینگے نہ کرئینگے عوام ووٹ کے ذریعے خود فیصلہ کرئے گی۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی آزاد حکومت نے پانچ سالوں میں جو کارنامے سر انجام دیے ہیں انکا اعمال نامہ انکے بائیں ہاتھ میں دئینگے۔اس موقعہ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے خطہ کے لوگ میاں محمد نواز شریف کی پالیسوں اور قیادت پر اعتماد کرتے ہیں الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرئے گی۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:55:57

اپنی رائے کا اظہار کریں