ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ پرسوں بھارت سے کھیلے گی
تازہ ترین : 1

ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ پرسوں بھارت سے کھیلے گی

نئی دہلی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ مصنوعی روشنیوں میں فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:44:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں