ورلڈ ٹی 20 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
جمعرات 17 مارچ 2016 13:38
دھرم شالا ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں کل جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چھٹے عالمی ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں اور (آج) ایونٹ میں پہلا میچ گروپ ٹو کی ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا اپنا پہلا گروپ میچ کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ دوسرے میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلینڈ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقن ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.