معذور افراد کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے‘ نورالحق
تازہ ترین : 1

معذور افراد کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے‘ نورالحق

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر نورالحق نے کہاہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے نادار اور بے سہارا طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معذوروں کو بھی ریلیف کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کااظہار الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدرنورالحق نے فری وہیل چیئرمشن نامی فلاحی ادارے کے اشتراک سے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو معزور افراد کیلئے وہیل چیرز روانہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:37:36

اپنی رائے کا اظہار کریں