پنجاب حکومت کا فصلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کافیصلہ

جمعرات 17 مارچ 2016 13:32

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے زرعی انقلاب کیلئے فصلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ زرعی اجناس اور فصلوں کی بیماریوں کے خاتمہ اور زرعی انقلاب کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت نے مختلف موسموں میں اگائی جانیوالی فصلات کو ہر قسم کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے محفوظ بنانے، ان پر بروقت سپرے ، کھادکی فراہمی ، آبپاشی سمیت دیگر معلومات کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت تمام اضلاع کے زمینداروں سے ان کی زمینوں میں مختلف موسموں ، ربیع ، خریف ، خزاں ، بہار میں کاشت کی جانیوالی فصلات کا ریکارڈ حاصل کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کیاجائیگا تاکہ بعد ازاں انہیں ضروری زرعی امور کے بارے میں بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت جلد ایک معلوماتی کتابچہ بھی تیا ر کر رہاہے جسے کسانوں کو فراہم کیاجائیگا تاکہ انہیں زرعی ایجوکیشن سے واقفیت حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :