ملائیشیئن پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار
تازہ ترین : 1

ملائیشیئن پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار

کوالالمپور ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) ملائیشیئن پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا عمل جمعرات کوبھی جاری رہا۔ ملائیشیا برسا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں مئی کیلئے پام آئل کے سپلائی نرخ میں 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 2611 رنگٹ (631 ڈالر) فی ٹن رہی۔ ٹریڈینگ والیم 25 ٹن کی 47226 لاٹس رہا۔ مئی کیلئے سویا بین آئل کی فی ٹن قیمت میں ڈیلین کموڈیٹی ایکسچینج میں0.2 فیصد جبکہ شکاگو سویا آئل کی قیمت میں0.4فیصد کمی واقع ہوئی۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:30:41

اپنی رائے کا اظہار کریں