براک اوباما کے دورے کی تیاریاں،کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی تزئین اور آرائش کا ..
تازہ ترین : 1

براک اوباما کے دورے کی تیاریاں،کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی تزئین اور آرائش کا کام تیز

ہوانا ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) کیوبا میں آئندہ ہفتے امریکی صدر براک اوباما کے دورے کے پیش نظر دارالحکومت ہوانا کی تزئین اور آرائش کا کام تیز کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہوانا کے بعض مرکزی ایونیوز کو ایک عرصہ بعد بڑی خوبصورتی سے سجایا جا رہاہے ۔ عمارتوں کی نئی سفیدی کرتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی جگہوں کو نیا کیا جا رہا ہے ۔ صدر اوباما گزشتہ 88سال میں کیوبا کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے جو اپنے تاریخی دورے کے دوران کیوبا کے عوام سے براہ راست خطاب بھی کریں گے جو قومی ٹی وی پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ صدر اوباما کا خاندان بھی ان کے دورے کے دوران ساتھ ہوگا جو ہوانا کی ہسپانوی نو آبادی کے دور کی بعض جگہوں کی سیر بھی کریگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:29:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں