انگلینڈ سے پاکستان آنے والے انور شاد فلم بنائیں گے
تازہ ترین : 1

انگلینڈ سے پاکستان آنے والے انور شاد فلم بنائیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )انگلینڈ سے پاکستان آنے والے انور شاد فلم بنائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انور شاد نے انگلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے جس میں دکھایا جائے گا کہ انگلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کن مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور روزگار کے لیے کس طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔

انور شاد کی فلم کا مرکزی خیال ان کا اپنا ہے تاہم اس کی سٹوری کا ریٹ اپ شکیل احمد چوہان مرتب کریں گے ۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ پاکستان اور انگلینڈ میں کی جائے گی ۔ اس حوالے سے انور شاد کا کہنا ہے کہ میری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ میں انگلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو کسی نہ کسی انداز میں اجاگر کر سکوں تو اس کے لئے مجھے فلم ایک بڑا پلیٹ فارم نظر آیا جس کے ذریعے میں اپنا مقصد بیان کر سکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو انگلینڈ میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:24:42

اپنی رائے کا اظہار کریں