شوبز میں جیلسی عناصر زیادہ ہوتے ہیں مگر میں اس لعنت سے کوسوں دور ہوں ‘ نگار چوہدری ..
تازہ ترین : 1
شوبز میں جیلسی عناصر زیادہ ہوتے ہیں مگر میں اس لعنت سے کوسوں دور ہوں ..

شوبز میں جیلسی عناصر زیادہ ہوتے ہیں مگر میں اس لعنت سے کوسوں دور ہوں ‘ نگار چوہدری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ بڑا اداکار ہونا کوئی بڑی انوکھی بات نہیں بلکہ اداکار اگر بڑا انسان ہو تو یہ واقعی قابل فخر ہے ، آج تک دنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں ان میں سے صرف ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور وہ حقیقتاً اپنے اندر بڑے انسان تھے جس کی لاتعداد مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی اداکارہ بننا چاہتی ہوں اور اداکار اس وقت زیادہ اچھا ہو جاتا ہے جب اس میں انکساری اور عاجزی آجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے سینئر فنکار ساتھیوں کا احترام کرنے کے ساتھ جونیئر اداکاروں کی رہنمائی بھی کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی کا احساس ہوتا ہے ۔ نگار چوہدری نے مزید کہا کہ یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ شوبز میں جیلسی عناصر زیادہ ہوتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ میں اس لعنت سے کوسوں دور ہوں اور دوسرے ساتھی اداکاروں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:23:23

اپنی رائے کا اظہار کریں