اداکار رمضان شہزاد کے ہاتھوں کرسچن لڑکی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے اداکار رمضان شہزاد کے ہاتھوں کرسچن لڑکی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق ملتان آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر و اداکار رمضان شہزاد نے ایک کرسچن لڑکی کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکی کا نام پروین سے تبدیل کر کے نیا اسلامی نام آمنہ رکھا گیا ہے۔ مسلمان ہونے کے بعد آمنہ کو حجاب پہنا کر عزت و احترام سے اسکے گھر پہنچایا گیا ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے رمضان شہزاد کو پروین کو مسلمان کرنے پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے ۔