دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے میں دل و جان اور اپنے عمل سے کام کرتی رہوں گی ‘ ڈولی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے میں دل و جان اور اپنے عمل سے کام کرتی رہوں گی ، ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ خدا کی ذات نے اگر ہمیں مال و دولت جیسی نعمت سے نوازہ ہے تو اس میں معاشرے کے مستحق اور غریب لوگوں کو حصہ ضرور دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولت مند غریب اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کس طرح کر سکتے ہیں اس کا عملی نمونہ دین اسلام میں زکوة کی صورت میں پوری امت کو دیا ہے ۔

یقینا اس کا مقصد معاشرے میں پیسنے والے غریبوں کی مدد کرنے کے ساتھ ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا بھی ہے اور اسی زکوة کے نظیریے کو یورپی اور دیگر ممالک نے کسی اور صورت میں نافذ کر رکھا ہے ۔ ڈولی نے کہا کہ اچھا کام جو بھی کرے چاہے اس کا مذہب کوئی بھی ہو اچھے کام میں میرا بھرپور تعاون شامل رہے گا ۔