پیپلز پارٹی ورکرز کل الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی میں ”بینظیر میلہ“ کے نام سے تقریب منعقد کرے گی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کل ( جمعہ ) 18مارچ کو الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں ” بینظیر میلہ “ کے نام سے تقریب منعقد کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے بتایا کہ تقریب میں معروف گلوکارہ سائرہ نسیم ، نصیبو لعل، حمیرا ارشد، اسرار شاہ، اکرم راہی ، رابی پیرزادہ،شیر میانداد،جواد کاہلوں،شاہ زمان ،نوراں لعل اور اعزاز مراد سمیت دیگر اپنے فن کے ذریعے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ٹریبیوٹ پیش کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد گھٹن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے والوں کو تفریح کے لئے چند گھنٹے مہیا کرنا ہیں۔ تقریب شام سات بجے شروع ہو گی جس میں بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :