شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکار محمد علی کی 10ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:09

شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکار محمد علی کی 10ویں برسی  پرسوں منائی جائے گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) شہنشاہ جذبات کہلانے والے پاکستان سلور سکرین کے لیجنڈ اور نامور اداکار محمد علی کی 10ویں برسی ( ہفتہ ) 19مارچ کو منائی جائے گی ۔ محمد علی 10نومبر 1938 ء کو ہندوستان کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ محمد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور 1962 ء میں ان کی پہلی فلم ”چراغ جلتارہا“ ریلیز کی گئی جبکہ محمد علی کی اور مقبول فلم ”شرارت“ ء 1964 میں ریلیز ہوئی۔

محمد علی کی مشہور فلموں میں جاگ اٹھا انسان ، اموش رہو، ٹیپو سلطان ، جیسے جانتے نہیں، آگ ، گھرانہ ، میرا گھر میری جنت ، بہاریں پھر بھی آئیں گی ، محبت ، تم ملے پیار ملا اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔محمد علی نے اپنی زندگی میں 300سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماضی کی نامور فلمی اداکاراں زیبا اور شمیم آرا ء سمیت کئی دیگر اداکاراں کے ساتھ بھی کام کیا۔

محمد علی کا شمار ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی کریکٹر رول اور منفی رول بھی بڑی کامیابی سے پرفارم کئے۔ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا اور ان کی کارکردگی کی بنا پر 1984 ء میں ان کو ”پرائڈ آف پرفارمنس“ ایوارڈ سے نوازاگیا۔فلمی صنعت کے حوالے سے محمد علی کی خدمات کے پیش نظر ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اور وہ فلمی صنعت کے واحد اداکار ہیں جن کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔محمد علی ہارٹ اٹیک کے باعث 19مارچ 2006 ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :