بوم بوم آفریدی نے بھارت میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:05

بوم بوم آفریدی نے بھارت میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل میچز میں کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کےسپرٹین مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی کر بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ آفریدی نے 37 اننگز کھیل کر 40 چھکے لگا رکھے ہیں جب کہ ڈی ویلیئرز نے بھی اتنی ہی اننگز میں 39 چھکے لگائے ہوئے ہیں ۔